گندم پر سبسڈی کے خاتمے کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور دیگر جماعتوں کا شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

07 March 2014

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف ڈویژنل سیکرٹریٹ میں آل پارٹیز اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں نے شرکت کی۔ ان میں آل پاکستان مسلم لیگ، پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ قاف، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، انجمن تحفظ حقوق بلتستان، گلگت بلتستان یونائیٹڈ موومنٹ، صوفیہ امامیہ نور بخشیہ اور روندو یوتھ فورم نے شرکت کی۔ شرکائے اجلاس نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گندم سبسڈی کے حوالے سے گلگت کی طرح پورے بلتستان میں پیر کے روز مورخہ دس مارچ کو شٹرڈاون ہڑتال ہوگی۔ شرکاء اجلاس نے صوبائی و وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ گلگت بلتستان کو یا تو آئینی حقوق دے دیں یا تمام خوردنی اشیاء پر سبسڈی دیں۔ بصورت دیگر گلگت بلتستان کے عوام اور تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گی۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree