ضلع غذر کے نالے ہندرب سے مغوی افراد کو فوری بازیاب کروایا جائے، الیاس صدیقی

21 July 2019

وحدت نیوز(گلگت) ضلع غذر کے نالے ہندرب سے مغوی افراد کو فوری بازیاب کروایا جائے۔اغوا کار کا علم ہونے کے باوجود اب تک کاروائی نہ کرنا انتہائی زیادتی ہے۔غذر سمیت گلگت کے تمام نالوں میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کیلئے گلگت سکائوٹس کی چوکیاں قائم کی جائیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے ہندرب نالے سے مغوی افراد کو تاحال بازیاب نہ کروانے اور کسی اغواکاروں کیخلاف کسی قسم کی کاروائی نہ کرنے پر صوبائی حکومت کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حدود میں خیبر پختونخواہ کی جانب سے مسلسل تجاوزات ناقابل برداشت ہیں۔گورنر گلگت بلتستان اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے مغوی افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ ہندرب نالے سے دن دیہاڑے اسلحے کے زور پر 4 افراد کا اغوا حکومت کے منہ پر طمانچے سے کم نہیں جبکہ اغوا کار کا نام بھی سامنے آنے کے باوجود کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اغواکار بااثر ہے اور وہ طاقت کے زور پر غذر کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔حکومت مغویوں کی فوری بازیابی کیلئے کاروائی کرے اور رکن اسمبلی سمیت واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree