داریل کے جنگلات پر مقامی لوگوں کا حق ہے جسے ہتھیانے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، شیخ نیئرعباس

27 April 2019

وحدت نیوز(گلگت)  گلگت بلتستان کے حدود میں غیر مقامیوں کی مداخلت ہرگز قبول نہیں۔داریل کے جنگلات پر مقامی لوگوں کا حق ہے جسے ہتھیانے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔اپنی زمین کی حفاظت گلگت بلتستان کے ہر شہری کا فرض بنتا ہے ،ہم داریل کے عوام کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شیخ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی ملکیتی زمینوں اور جنگلات پر قبضے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔داریل کھنبری کے عوام استقامت دکھائیں اور اپنے حق سے ایک انچ انحراف نہ کریں بلتستان سے خنجراب تک عوام آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زمینوں پر قبضے کا معاملہ پہلے ہی شدت اختیار کرچکا ہے اور ہم اپنی ملکیتی اراضی پر غیروں کا قبضہ قطعاً برداشت نہیں کرینگے۔دیامر کے جنگلات وہاں کے مقامی عوام کی ملکیت ہیں جنہیں سازش یا جبر کے ذریعے ہتھیانے کی ہر اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔داریل کے عوام سے حکومت فوری مذاکرات کرے اور اس حساس مسئلے کو ختم کرکے عوام کو مطمئن کریںبصورت دیگر شاہ قراقرم صرف دیامر میں بند نہیں ہوگا بلکہ پورے جی بی میں شاہراہ قراقرم پر دھرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خو اب خرگوش سے بیدارہوں  اور گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ گلگت بلتستان کے حدود شندور، تھور کوہستان اور اب داریل جنگل پر قبضہ کی کوشش صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔اگر حکومت جی بی کے جغرافیے اور یہاں کے قدرتی وسائل کا تحفظ نہیں کرسکتی تو مستعفی ہوجائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree