وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مقامی اخبارات میں قاسم علی نامی شخص نے اپنے آپکو ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی سیکرٹری اطلاعات قرار دیتے ہوئے استعفی کا جو دعویٰ کیا ہے ہم اسکی سختی کیساتھ تردید کرتے ہیں، اور مذکورہ شخص کا ایم ڈبلیوایم سے کوئی تعلق نہیں اور موصوف کچھ عرصہ تک ایک کارکن کی حیثیت سے ایم ڈبلیو ایم میں فعال رہے مگر انکا کبھی کوئی تنظیمی عہدہ نہیں رہا، لہٰذا اسے ہم سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک کھیل سمجھتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ موصوف کا ایم ڈبلیو ایم سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اس وقت آرمی پبلک اسکول گلگت میں مدرس کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہیں۔