محرم الحرام میں بلتستان میں سکیورٹی انتظامات تشویشناک ہیں، علامہ علی رضوی

08 November 2013

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ماہ محرم کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ جگر گوشہ بتول (س)، فرزند علی (ع) و نواسہ رسول (ص) کی شہادت کے محترم مہینہ کی مناسبت سے عالم اسلام کو ہدیہ تہنیت و تسلیت عرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان انتظامیہ محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کو سخت کرے اور خانہ پری کی بجائے صحیح معنوں میں سکیورٹی پلان ترتیب دیں۔ علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ایّام عزاء میں تمام اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، بالخصوص محکمہ برقیات اور ہمارے پولیس کے جوانوں کو فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔ امید ہے کہ محرم الحرام کی حرمت کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ادارے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال بلتستان میں سکیورٹی اقدامات اطمینان بخش نہیں ہیں۔ بلتستان انتظامیہ سکیورٹی معاملات کو سہل نہ لے اور وقت کی نزاکت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چوکنا رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree