ظالم کی مخالفت اور ہر مظلوم کی حمایت ہماری روش ہے، علامہ علی رضوی

03 June 2013

agha aliوحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے ایک بیان میں گذشتہ روز قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذمہ دار فرد کی طرف سے ایک شہری پر کی گئی زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر اور دکھ کی کیا بات ہو سکتی ہے کہ ایک قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ذمہ دار فرد قانون کو ہاتھ میں لیکر عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اور اس طرح کے واقعات محکمہ پولیس کے چہرہ پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ظالم کی مخالفت اور ہر مظلوم کی حمایت ہماری روش ہے۔ ظالم چاہے جس مسلک اور جس پیشے سے ہو ہم مخالفت کریں گے اور ہر مظلوم کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے اسکردو ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آزادی صحافت پر مارے گے شب خون کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو چاہیے کہ بدعنوانی، رشوت اور دیگر جرائم کو بے نقاب کرنے والی صحافت کو جسے دور حاضر میں ریاست کے ایک ستون کی حیثیت حاصل ہے اس شعبے کو سہولتیں دینے کے بجائے ان کے اثاثوں پر قبضہ کرنا عجیب اور افسوسناک عمل ہے، ہم آزادی بیان اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ اختلاف رائے کا حق ہر صحافی کو حاصل ہے حکومت یا کسی بھی ادارے کو حق حاصل نہیں کہ انہیں ذہنی کوفت میں مبتلا کرکے اپنی مرضی کی باتیں کرنے پر مجبور کرے۔ صحافیوں کوحق کی آواز بلند کرنے کی سزا میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، مجھے امید ہے کہ معاشرہ میں جاری جرائم و بدعنوانیوں کو لگام دینے، آواز حق کو بلند کرنے مصروف رہیں گے اور استقامت و ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکردو انتظامیہ بلتستان میں امن و امان قائم رکھنے اور معاشرہ میں جاری جرائم اور بدعنوانیوں کی بیخ کنی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree