وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ بر کت علی مطہری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عہدے داروں اور کار کنوں کی سینکڑوں تعداد اس موقع پر شمن علی حیدری، مولانا محمد سچل صادقی، ظفر حیدری، لعل محمد شاہوانی ،دولت علی اور شو کت علی حیدری نے مشترکہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملتِ اسلامیہ کو کئی چیلنج در پیش ہے جن کا تقاضہ ہے کہ ہم متحد ہو جائیں وطن عزیز پاکستان اسلام کا قلعہ ہے پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے MWMکے ہر کا رکن تیار ہے اور قائد وحد ت علامہ ناصر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک سے تکفیری گروپوں کے خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ملت تشیع وطن عزیز پاکستان کیلئے اپنے خون کے آخری قطرہ تک دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اسلامی ملک یمن پر حملہ کر کے غلط اقدام کیا ہے ۔