عوام اپنے اندر کے اعتماد کو بحال کرکے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں،عباس علی موسوی

22 July 2015

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اتحاد ، اعتماد ، بھروسے ہی کی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے۔ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرویوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ، پورا معاشرہ غیض و غضب کا شکار ہوجاتا ہے۔ سنجیدگی سے بے نیاز عناصر کے ہاتھوں عوام کا مستقبل داو پر نہیں لگایا جاسکتاہے۔ کرخت اور امرانہ رویوں کی گندگی اور جمہوریت کی چھاپ سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام جمہوریت اور جمہوری عمل کے نام پر فکری آمریت کے چنگل میں پھنسنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔عوام اپنے اندر کے اعتماد کو بحال کرکے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ہاں سوال پوچھنے کی آزادی ختم ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر اجتماعی عمل جمود کی طرف گامزن ہے۔ عوام کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا جس کے لیے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے۔ آج کی دنیا ہمہ گیر تبدیلیوں سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں جبر اور استبداد سے دہشت زدہ ہوکر اپنی جمہوری رائے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔آزمائشوں سے خوفزدہ ہوکر کرخت اور آمرانہ رویوں کے خلاف بات کرنے سے احتراز برتنے کا لازمی نتیجہ یہی ہے اور معاشرے کے اندرتنوع کے بجائے یک رنگی بڑھ جائیگی۔ یوں فکری جمود اور فکری آمریت کو دوام ملے گی۔ آزادانہ نشوونما کے لیے زہر قاتل ہے۔ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے اضطراب اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کے لیے عوام کے مسائل اور انکے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے۔ تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree