وحدت نیوز (کوئٹہ) پہلا آل ہزارہ شہیدسیدعلی مجتبیٰ (مُجی) چمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ زیر اہتمام اسکائی اسپورٹس شروع کیا گیا، شاندار فائنل میچ میں رستم شہید کرکٹ کلب اور طالب الیون کرکٹ کلب کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا، رستم شہید کرکٹ کلب نے 50 رنز سے فائنل میچ جیتا، شاندار میچ کے مہمان خصوصی ممبر بلوچستان اسمبلی اآغا رضا تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے علاوہ ازیں کونسلر کربلائی رجب علی نے بھی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اور مبلغ پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔ آغا رضا نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اسٹار اسپورٹس کلب کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مثبت سرگرمیوں کی وجہ سے نوجوان بے راہ روی اور منشیات جیسی لعنت میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔ لہذا تمام اسپورٹس کلبز کو چاہیے کہ وقتا ً فوقتاً ٹورنامنٹس کروائیں تا کہ نوجوان نسل بری سوسائٹی سے بچ سکیں۔ آخر میں ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضانے ٹورنامنٹ آرگنائزر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مبلغ ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔