وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے رکن مرکزی شوریٰ اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کراچی میں اسماعیلی کمیونٹی کے بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کو دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدام اٹھانا ہوگا، معصوم عوام ان درندوں کا شکار ہو رہے ہیں اور حکومت ہاتھ پے ہاتھ دھرے اگلی کاروائی کی منتظر ہے سندھ کی صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے سندھ میں پیپلز پارٹی اور وفاق میں مسلم لیگ ن تین تین دفعہ اقتدار میں آنے کے باوجود نہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کر سکی ہے بلکہ دونوں بڑی جماعتیں بیڈ گورننس اور کرپشن میں مصروف ہیں لہٰذا ان کے بر سر اقتدار ہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہتا علاوہ ازیں کوئٹہ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی گئی اور عوام کو پر امن رہنے کی تلقین کی گئی اور کہا گیا کہ عوام ایسے حالات میں صبر و تحمل سے کام لے ، ہماری قوم پر امن اور دہشتگردی کے خلاف ہے ہمارے ساتھ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ ہمیں بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے حکومت دہشتگرددوں کو انکے انجام تک پہنچائے ہم نے دس جنوری 2013کو علمدار روڈ میں ملک میں تاریخی احتجاجی دھرنا دیا اور پورے احتجاج میں ایک بھی دکان یا کوئی بھی سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا یہ ہمارے امن پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت جلد از جلد دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں شروع کرے اور صوبے سے دہشت کی فضاء ختم کرکے پر امن اور خوشحال ماحول قائم کرے تاکہ عوام سکھ کاسانس لے سکیں، ہماری جماعت کوشاں ہے کہ پورے صوبے میں بھائی چارے اور امن کی فضاء بحال ہو جائے اور اس مقصد کیلئے مختلف پلیٹ فارمز پر کام کر رہی ہے اور یکجہتی کی جانب مسلسل قدم بڑھا رہی ہے پورے صوبے میں سب سے یکساں سلوک اور برابری ہمارے مقاصد میں سے ہے، عوام کو انکا حقوق ملنے چاہئے اور انکے جان کا تحفظ بھی ان کے حقوق میں شامل ہے لہٰذا حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرے تاکہ عوام دہشتگردی سے نجات پا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لے سکیں۔