ہم عہد کرتے ہیں کہ شہید قائد کے راستے کو کسی صورت فراموش نہیں کریں گے،برکت مطہری

01 August 2021

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ برکت مطہری نےلیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ قرآن واہل بیت ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے غیور شیعہ سنی عوام کی جانب سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہید عارف حسینیؒ شہید راہ وحدت ہیں، انہیں پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کے لئے کی جانے والی شبانہ روز جدوجہد کی بناء پر بےدردی سےشہید کیا گیا، کوئٹہ آج بھی شیعیان حیدر کرارؑکی مقتل گاہ بنا ہوا ہے ۔ شیعہ ہزارہ قوم اس وطن کی باوفا قوم ہے اس کی جان ومال کا تحفظ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے ۔ ہمیں عہد کرتے ہیں کہ شہید قائد کے راستے کو کسی صورت فراموش نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree