9 اگست کو اسلام آباد میں بیداری امت کانفرنس منعقد ہوگی، علامہ مقصود علی ڈومکی

25 July 2015

وحدت نیوز (بولان) 9 اگست برسی قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع کچھی بولان اور ضلع لہڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود آغا سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مولانا ذوالفقار علی سعیدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 9 اگست کو ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام عظیم الشان بیداری امت کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ جس میں امت مسلمہ کی بیداری اور وحدت کا پیغام دیا جائے گا۔ انہوں نے داعش کی جانب سے ترکی میں خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھشت گردوں کو عالمی سامراجی قوتوں خصوصاً اسرائیل کی سرپرستی حاصل ہے۔ ترکی نے دھشت گردوں کی حمایت کرکے وہی تاریخی غلطی کی، جس کا ارتکاب جنرل ضیاءالحق نے کیا تھا۔ دہشتگردوں کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب منافقانہ رویوں کا خاتمہ ہو۔ دھشتگردی جہاں بھی ہو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے رینجرز کی جانب سے کراچی میں امن کی بحالی کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھشت گردوں اور بھتہ خوروں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔ سیاسی و مذہبی جماعتیں مجرموں اور قاتلوں کی سرپرستی نہ کریں۔ ریاستی ادارے مصلحتوں اور مفادات سے بالاتر ہو کر مجرموں اور دھشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں۔ روشنیوں کے شہر کراچی کا امن ہمیں بہت عزیز ہے۔  عزیز ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree