دنیا میں جب بھی انبیاء کرام اور معصومین کے علاوہ کسی کی حکومت بنی ہے وہ کرپشن، فریب اور دھوکے کی نظر ہوئی ہے، علامہ ہاشم موسوی

20 July 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ)امام جمعہ کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے دسترخوان غدیری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات سے سب واقف ہیں کہ دنیا میں جب بھی انبیاء کرام اور معصومین کے علاوہ کسی کی حکومت بنی ہے وہ کرپشن، فریب اور دھوکے کی نظر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب دنیا میں کورونا وائرس کا مسئلہ پیش آیا تو یہ بات سب پر واضح ہو گئی کہ حکمران انسانوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔ لہٰذا غدیر کا پیغام یہ ہے کہ انسانوں کے اوپر پیغمبر اسلام (ص) کے بعد حکومت ایک ایسے انسان کے پاس ہو، جو معصوم ہو اور وہ انسان امیرالمومنین و مولائے متقیان امام علیؑ تھے۔ وہ باب العلم تھے۔ رسول اللہ (ص) نے خود فرمایا تھا کہ میں علم کا شہر ہوں اور علیؑ اسکا دروازہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی شیعہ سنی دونوں کا عقیدہ یہ ہے کہ مہدی برحق (عج) آئیں گے۔ اگر ہم مسلمان اور پوری انسانیت اس بات کو سمجھ جائے کہ جو حکمران ان پر حاکم ہیں ہو نالائق اور نااہل ہے۔ اس بات کا ادراک کرتے ہوئے اگر انسان اس سمت آئے کہ خداوند عالم ان کیلئے مہدی برحق (عج) کو بھیج دے، جو معصوم ہیں۔ اسی میں انسان اور انسانیت کی بہتری ہے۔ ہم سب اس دنیا میں دیکھ رہے ہیں کہ ہر طرف جرائم، مسائل اور مشکلات ہے۔ یہ پروگرام اس لئے بھی رکھا گیا ہے کہ غدیر کا پیغام ہم پہلے اپنے لوگوں کو سمجھائیں، پھر یہ آواز پوری انسانیت تک پہنچ جائے کہ معصوم کے بغیر انسانیت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ جھوٹ، فریب، دھوکہ اور دھاندلی جیسی چیزوں سے انسانیت کہیں بھی نہیں پہنچ سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree