ایم ڈبلیوایم پر تنقید کرنےوالی ایچ ڈی پی کی جانب سے طالبان کی حمایت منافقت اور دوغلی پالیسی ہے، ارباب لیاقت ہزارہ

13 September 2021

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں حکومتی اتحادی جماعت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے طالبان کی حمایت میں بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی نے افغانستان پر طالبان کی حکومت کو خوش آئند قرار دیا ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب ایچ ڈی پی قوم دوست جماعت ہونے کا دعویٰ کرتی ہے تو دوسری جانب نام نہاد قوم پرست جماعت اُس طالبان کی حمایت کر رہی ہے، جس کی آمد سے افغانستان میں ہزارہ قوم شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ طالبان نے گذشتہ دنوں بھی ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اپنے فرائض سرانجام دینے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان باشندے بڑی تعداد میں طالبان سے اپنی جان کی حفاظت کے لئے افغانستان سے ہجرت کرچکے ہیں اور مختلف علاقوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ جس طالبان نے بدمعاشی اور غیر آئینی طور پر افغانستان کی جمہوری حکومت کو ہٹا کر ملک پر قبضہ کر لیا ہے، اس کی حمایت کرنے والی جماعت ہرگز جمہوری اور جمہوریت پسند نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس ایچ ڈی پی نے مذہبی اتحاد کو فروغ دینے والی امن پسند جماعت مجلس وحدت مسلمین کے خلاف ماضی میں بیانات دیئے ہیں، وہی ایچ ڈی پی آج طالبان جیسے شدت پسند گروہ کی آمد کو خوش آئند کہہ رہی ہے، جو کہ کھلم کھلا منافقت اور دوغلی پالیسی کی واضح مثال ہے۔

اپنے بیان کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کو طالبان سے اتنی ہی محبت ہے تو اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے طالبان کا ساتھ دیں اور مذہب سے الفت رکھنے والی ہزارہ قوم کی نمائندگی، ہزارہ قوم سے الفت اور امن پسندی کے نعرے ترک کر دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree