ایم ڈبلیوایم کاشیعہ ہزارہ کلنگ پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

08 May 2018

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ا علامیئے کے مطابق عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم  عالت عظمی اور چیف جسٹس صاحب کو گذشتہ دو دہائیوں سے ہزارہ شیعہ قوم کی مسلسل قتل عام ، نسل کشی اور اسکے درپردہ محرکات  کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔ بیان میں اس امر کا اعادہ کیا گیا گزشتہ تمام سانحات کے مکمل ریکارڈ پارٹی کے پاس موجود ہے جسکو عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا اور اس بات کو ریکارڈ پر لایا جائیگا کہ کس طرح ہزارہ قوم کے لئے ملازمت، روزگار،تعلیم،صحت حتیٰ کہ محفوظ نقل و حرکت تک کو مشکل بنایا گیا اور ہمارے تاجروں کو ایک ایک کرکے بازاروں بے دخل کیا گیا اور مسلسل قتل عام اور نسل کشی کے ساتھ ساتھ ہماری قوم کو معاشی قتل کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس بات پر زور دیا جائیگا کہ ریاست اپنی بھر پور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے  ہزارہ شیعہ قوم کو ہونے والے معاشی قتل اور جانی نقصان کے ازالے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کرنے کی تجویز دی جائیگی تا کہ ریاست کے معزز شہری ہونے کی حیثیت سے ہزارہ شیعہ قوم کا اعتماد ریاست پر بحال ہو سکے اور عوام کے زخموں کا پرہم ہوسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree