ہزارہ ٹاون میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ایم پی اے آغا رضا

15 July 2013

00 agha razaوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبرصوبائی اسمبلی آغا رضا نے ڈاکٹرعبدلمالک بلوچ کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق حالیہ بیان کی بھر پور تائید کی ہے کہ وفاق و صوبائی حکومت ایسے فوری اقدامات کرے جس سے بلوچستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو ۔حالیہ دنوں میں ہزارہ ٹاؤن بروری اور کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں بے وقت کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے شدید گرمی میں ہزارہ ٹاؤن کے مکین ماہِ رمضان میں 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے سخت عذاب میں مبتلا ہیں۔

ٹینکر مافیا اور کیسکو گتھ جوڑ کی وجہ سے ٹینکرمالکان کے وارے نیارے ہوگئے ہیں۔لوڈشیڈنگ کا سارا بوجھ مظلوم عوام پر ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی پانی کی قلت کا سامنا پڑرہا ہے اور علاقہ مکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پرزندگی گذار رہے ہیں ۔حکومت فوری ایسے اقدامات کرے جس سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ ہو ۔رمضان کے مقدس مہینہ میں روزہ داروں کا پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر نا کوئی نیک شگون نہیں ہے اور ٹینکر مافیا بھی عوام اور روزہ داروں پر رحم کھاتے ہوئے مناسب نرخوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree