پشاور میں بڑھتی شیعہ ٹارگٹ کلنگ تحریک انصاف حکومت کے لئے چیلنج ہے، علامہ سبطین حسینی

12 November 2014

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے پشاور میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں عرصہ دراز سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، اور دہشتگردی کے اس نہ ختم ہونے والے سلسلہ میں سب سے زیادہ اہل تشیع کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جارہا ہے، آئے روزشیعہ شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی، بارہا مطالبات کے باوجود صوبائی حکومت اور پشاور انتظامیہ نے اس سنگین مسئلہ کی طرف توجہ دینا بھی گوارہ نہیں سمجھا۔ اب تک درجنوں شیعہ شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں ڈاکٹرز، وکلائ، کاروباری شخصیات، تاجر، نوکر پیشہ افراد غرض یہ کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، مگر افسوس کہ اب تک کسی ایک قاتل کو بھی قانون کی گرفت میں نہیں لایا جاسکا، اور اگر کسی ایک کیس میں قاتلوں کو گرفتار بھی کیا گیا تو بعد ازاں انہیں باعزت بری کردیا گیا، اگر یہ کہا جائے کہ پشاور شہر کو اس وقت اہل تشیع کی قتل گاہ میں تبدیل کردیا گیا ہے تو بے جا نہ ہوگا۔   ا س موقع پر امامیہ رابطہ کونسل کے رہنماء سید ابرار حسین شاہ، مجلس وحدت مسلمین  کے صوبائی میڈیا کوارڈنیٹر ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے ۔

 

 انہوں نے مذید کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کے اس اہم مسئلہ کو اب تک صوبائی اسمبلی میں بھی کسی عوامی نمائندے یا جماعت کو اٹھانے کی زحمت نہیں ہوئی، اور نہ ہی انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق سے وابستہ اس مسئلہ پر لب کشائی کی، نہ حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن لیا گیا اور نہ پولیس اس حوالے سے اپنا کوئی کردار ادا کرسکی، ہم اپنے جوانوں کے لاشے اٹھاتے اٹھاتے تھک چکے ہیں، حکومت اس مظلوم ملت کے صبر کا مزید امتحان نہ لے، گذشتہ برس پشاور کے شیعہ رہنماوں نے اعلیٰ پولیس افسران کیساتھ ملاقاتوں میں اہم شیعہ شخصیات کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور پولیس افسران نے بھی فوری طور پر اس مطالبہ پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم آج تک اس مطالبہ پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، جس کی ایک مثال گذشتہ روز شہید ہونے والے واجد حسن قزلباش ہیں، جوکہ ڈاکٹر سید ثقلین کاظمی قتل کیس کے اہم اور چشم دید گواہ تھے، اور ان کو دھمکیاں بھی ملی تھیں، تاہم پولیس نے یقین دہانی کے باوجود انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی۔

 

٭ اس پریس کانفرنس کے ذریعے ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پشاور میں فوری طور پرفوجی اپریشن کیا جائے کیونکہ صوبائی حکومت اور پولیس ہمیں تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور کالعدم جماعتوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
٭قتل و غارت گری کے محرکات و اسباب جاننے اور قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، جو جلد ازجلد اپنی رپورٹ پیش کرے۔
٭ اہم شیعہ شخصیات ، امام بارگاہوں اور مساجد کی سیکورٹی پہلے سے زیادہ بہتر بنائی جائے۔
٭ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کا ایک وفد جلد تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں ، شیعہ رہنماوں ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور حکومتی نمائندوں کیساتھ جلد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرے گا، تاکہ اس حوالے سے مشاورت کیساتھ لائحہ عمل طے کیا جائے۔
اہلیاں پشاور جو کہ ہمیشہ مذہبی رواداری اور انسانی محبت اوراخوت کے امین  ہیں اور انہوں نے ملک دشمن عناصر کے تفریقی سازشوں کو ناکام بنایا ہے کے درمیان مذہبی ہمہ آہنگی کے مزید فروغ کے لئے مستقبل قریب میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا
٭  صحافی چونکہ معاشرے کا ایک اہم حصہ سمجھتے جاتے ہیں لہذا ہماری آپ تمام صحافی حضرات سے بھی گذارش ہے کہ آپ انسانی حقوق سے وابستہ اس مسئلہ میں اپنا کردار ادا کریں، اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اس معاملہ کو اجاگر کریں۔

 

 علامہ سید محمد سبطین نے میڈیا نمائندگان  کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت ہمیں تخفظ نہیں دے سکتی تو یہ یاد رکھیں کہ پرورز خٹک کی بھی حالت کوئٹہ کےرئیسانی سے مختلف نہیں ہوگی۔اس پہلے علامہ سید محمد سبطین نے شہید سردار واجد حسن کے نمازجنارہ میں شرکت کی ۔ اور اس کے بھائیوں اور رشتہ داروں سے تعزیت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پروردگار شہید کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائیں ان کے قاتلوں کو نابود کر دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree