پشاور بارشوں سے نقصانات، حکومت متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے، علامہ سبطین الحسینی

28 April 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی نے پشاور میں طوفانی بارشوں اور نیپال میں آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں طوفانی بارشوں کے باعث 40 سے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضائع ہونا انتہائی افسوسناک ہے، مجلس وحدت مسلمین ان متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آفات خداوندی کا کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی، تاہم نقصانات سے بچنے کیلئے حکومتوں کو اقدامات کرنے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پشاور میں ہونے والے مالی نقصانات کے ازالہ کیلئے متاثرہ خاندانوں کی امداد کرے، اور جن خاندانوں کے گھر تباہ ہوئے ہیں ان کے گھروں کی تعمیر نو یقینی بنائے، علامہ سبطین الحسینی نے نیپال میں آنے والے زلزلہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات پر بھی افسوس کا اظہار کیا، اور امت مسلمہ سے اپیل کی وہ نیپال کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کیلئے کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree