ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواکے سیکریٹری جنرل علامہ سبطین حسینی کا شہید ملک افتخارحسین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

08 February 2016

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسینی نے فعال شیعہ کارکن ملک افتخارکو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی انتظامیہ امن و امان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ادا کرنے سے حکومت قاصر دکھائی دیتی ہے۔ تین ماہ قبل مقتول کے بھائی جرار حسین کو بھی دہشت گردوں نے اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اپنی بیٹیوں کو سکول لے کر جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخواہ سمیت بیشتر سیاسی و انتظامی شخصیات ہمیں قاتلوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے وعدوں پر ٹرخا رہی ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔دہشت گردی کے خاتمے میں جب تک سنجیدہ کوششیں نہیں کی جاتیں تب تک ان واقعات کا تدارک ممکن نہیں۔اگر حکومت نے دہشت گردوں کو اسی طرح کھلی چھٹی دیے رکھی توپھر بدامنی کو کچلنا مشکل صورتحال اختیار کر لے گا۔ علامہ سبطین حسینی نے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree