وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختون خوا کےسیکریٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی نے اعلان کیا ہے کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 26 ویں برسی کا صوبائی پروگرام 10اگست بروز اتوار کو محلہ بنگش میں منعقد کیا جائے گا ، وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں ان کا مذید کہنا تھا کہ شہید قائد کی برسی کے اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، جب کہ خصوصی خطاب مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں انتظامی کمیٹیاں جلد تشکیل دی جائیں گی۔