وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے پشاور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو مارنا کھلی سفاکیت اور بربریت ہے، یہ درندہ صفت دہشت گرد امن اور روشنی کے چراغوں کو بجھا دینا چاہتے ہیں، یہ بربریت پسند اور سفاک لوگ نہیں چاہتے کہ علم کی روشنی پھیلے اور یہ دیس ترقی کرے، دین کے نام پر اس طرح کی گھناونی کارروائی اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی قبیح سازش ہے، جہاں یہ واقعہ قابل مذمت ہے وہاں ان دہشت گردوں کو پروان چڑھانے والے بھی قابل مذمت ہیں، پوری دنیا میں علمی مراکز کو آباد کیا جاتا ہے لیکن اسلام کے دشمن یہ جاہل لوگ علمی مراکز کو بھی ویران کرنا چاہیے ہیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کے لخت جگر آج ان سے جدا کر دیئے گئے، خدا تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔