لاقانونیت ، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے ، فاقوں سے لوٹ مار اور ڈکیتی و چوریوں میں اضافہ ہوا،شبیر ساجدی

06 February 2023

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے سیکرٹری جنرل شبیر حسین ساجدی نے پشاور میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  لاقانونیت، مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے،اس ابتر صورتحال پر اشرافیہ، بیورکریسی، سیاستدان اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے کیوں کر متوجہ نہیں ہیں،حکمرانوں نے ریاست کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے اور ملکی اشرافیہ بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک اقتدار بنے ہوئی ہے جو کہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومتی فیصلوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ، گزشتہ روز پولیس تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکا، پشاور ماڈل کالج واقعات سمیت کئی لاقانونیت و بدامنی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ گلی کوچوں،شہروں اور دہہاتوں میں آئے روز لوگ وارداتوں کا شکار ہورہے ہیں، جرائم پیشہ عناصر پہلے تو قانون کی پکڑ میں ہی نہیں آتے اگر کوئی پکڑا بھی جائے تو عدالتوں سے فوری ریلیف مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی اکثریت فاقوں پر مجبور ہے۔ آٹے کی قلعت اور مہنگے داموں سے عوام کا جینا اجیرن ہو گیا ہے، مجبور اور بے بس خواتین آٹے کے ٹرکوں کے پیچھے بھاگنے پر مجبور نظر آتی ہیں، ہر چوک پر درجنوں افراد روزگار کی تلاش میں صبح سے لے کر شام تک راہ تکتے رہتے ہیں کہ کوئی مسیحا آکر دیہاڑی کے لیے لے جائے تاکہ بچوں کے لیے ایک وقت کی روٹی کا بندوست ہو سکے۔ کبھی کام نہ ملنے پر صورتحال فاقوں تک پہنچ جاتی ہے لیکن غریب عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree