ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بار پھر شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی نااہلی کی واضح دلیل ہے، علامہ وحید کاظمی

17 January 2022

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے ڈی آئی خان میں دو شیعہ بھائیوں اورایک دوست کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کے پی کے حکومت کی بدترین نا اہلی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ڈی ائی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ہم یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ شیعہ نسل کشی میں مصروف دہشت گردوں کے سامنے حکومت کیوں بے بس ہے۔ماضی کے ایک ڈی پی او نے چند پولیس اہلکاروں کےشیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونےکا اعتراف کیا تھا مگر ان ذمہ داروں کا آج تک تعین نہیں کیا جاسکا۔

ہم حکومت کو متنبہ کر رہے ہیں کہ اگرڈی ائی خان میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو ہم پورے خیبر پختواہ میں احتجاج کریں گے اور اہم شاہراہوں پر دھرنے دیے جائیں گے تاکہ موجودہ حکومت کی نااہلی کھل کر ساری دنیا کے سامنے آئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree