ایم ڈبلیوایم کا امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور بزرگ شیعہ رہنما سردار سجاد زاہد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

26 November 2020

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پشاور کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن نے امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور بزرگ شیعہ رہنما سردار سجاد زاہد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے وفد کے ہمراہ سردار سجاد کے نماز جنازہ میں شرکت کی وفد میں مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج برادر ارشاد حسین بنگش اورصوبائی سیکرٹری یوٹھ برادر جلال طوری بھی موجود تھے۔

انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی قومی  خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا  ہم مرحوم  کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سردار سجاد ایک بابصیرت,دانشمند اور نڈر رہنما تھے،اتحاد بین المسلمین اور ملت و تشیع کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree