امریکی صدر کے پاکستان پر الزامات کیخلاف پاراچنار میں ایم ڈبلیوایم کا احتجاجی مظاہرہ

26 August 2017

وحدت نیوز(پاراچنار) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کے الزامات کے خلاف پاراچنار پریس کلب کے سامنے مجلس وحدت مسلمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے, جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے پریس کلب کے باہر امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر شفیق طوری سیکریٹری وحدت یوتھ کے پی کے،مجلس علما کے صدر مولانا باقر حیدری اور تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین  نے  اپنے خطاب میں کہاکہ داعش، طالبان اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا خالق ملک امریکہ، پاکستان پر الزامات عائد کر رہا ہے, جو افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور فورسز نے بڑی بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کرکے شدت پسندوں کی کمر توڑ دی ہے، امریکی الزامات سے امن کو فروغ نہیں ملے گا بلکہ دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ مقررین  نے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر اپنا متنازعہ پالیسی بیان فی الفور واپس لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree