پارا چنار دھماکہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، علاقے کی سیکیورٹی کرم ملیشیا کے حوالے کی جائے، علامہ اقبال بہشتی

21 January 2017

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹیری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے پاراچنار سانحہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پارا چنار کے نہتے عوام سے اسلحہ جمع کرنے کی بات کرنے والے ، دہشت گردوں کو قابوکرنے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ آج ہمیں ایک دفعہ پھر اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھارہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ علاقے کی سیکیورٹی کی ذمہ داری کرم طوری ملیشیا اور کرم ایجنسی کی محافظ کرم ملیشیا کے حوالے کئے جائیں۔ علامہ اقبال بہشتی نے کہا کہ داعش علاقے میں بھرتیاں کر رہی ہے لیکن ملکی وقار و تحفظ کے ضامن ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پارا چنار سے ملحقہ افغان علاقوں میں داعش سرگرم عمل ہیں، گزشتہ روز ننگر ھار میں دہشت گردی کی گئی اور اب پاراچنار کو داعش نے اپنے مذموم ایجنڈے کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پاراچنار سے ملحقہ بارڈر کی سیکیورٹی طوری ملیشیا کے حوالے کی جائے یا اس بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree