وحدت نیوز(لکی مروت) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے صوبہ کے جنوبی اضلاع کے دورے کے دوران ضلع لکی مروت کا دورہ بھی کیا، اس موقع پر انہوں نے چہلم شہدائے کربلا کے جلوس میں شرکت کی اور عزاداری میں بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں علامہ اقبال بہشتی نے شیعہ، سنی عمائدین سے ملاقات کی اور تعلیمات اہلبیت (ع) کی تشہیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز جس صورتحال سے گزر رہا ہے، اس میں شیعہ، سنی کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، دشمن کی یہ کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیں ایک دوسرے سے جدا رکھے اور اختلافات کو فروغ دے، تاہم اتحاد کے ذریعے ہم دشمن کی اس سازش کو ناکام بناسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لکی مروت میں مجلس وحدت مسلمین کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی علامہ اقبال بہشتی نے مقامی افراد کیساتھ بات چیت کی۔