کوہاٹ،قومی وحدت کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے اشتراک سےبرسی شہید قائد عارف حسینی ؒ کا انعقاد

01 August 2016

وحدت نیوز(کوہاٹ) قومی وحدت کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے اشتراک سے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کا اجتماع انواریہ امام بارگاہ مٹھا خان میں منعقد ہوا،جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجتماع سے ایم ڈبلیوایم کے رکن شوری عالی اور صوبائی آرگنائزر علامہ محمد اقبال بہشتی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید عارف حسینی ؒ اس سرزمین پر امام خمینی ؒ کے انقلاب کا تنہا سفیر تھا، انہوں نے تشیع پاکستان کو سیاسی ، اجتماعی اور سماجی شعور اور آگہی فراہم کی، شہید حسینی امریکہ اوراس کی ہواری قوتوں کی آنکھ کا کانٹا تھے جسے امریکہ نے اپنے پالتو ضیاءالحق کے زریعے راستے سے ہٹا دیا، انہوں نے مذید کہا کہ شہید حسینی ؒ کی ذات  مقدس تقاضاکرتی ہے اور خود امام خمینیؒ کا فرمان بھی ہے کہ میرے عزیزفرزند (عارف حسینی)کے افکار ونظریات کو زندہ رکھواس فرمان کو مدنظر رکھتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین نے اپنے قیام سے آج تک شہید حسینی ؒ کی یوم شہادت کے موقع پر قومی اجتماع کا آغاز کیا الحمد اللہ ۷اگست بروز اتوار مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد کے باہرعظیم الشان قومی اجتماع بسلسلہ برسی شہید قائد بعنوان تحفظ پاکستان کانفرنس منعقد ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree