نام نہاد خادم حرمین شریفین کے ہاتھ مظلوم فلسطینی بچوں کے خون میں رنگے ہیں،چوہدری اظہر حسن

26 July 2014

وحدت نیوز(سکھر) امام خمینی کے فرمان پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن ،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن کی جانب سے مشترکہ القد س ریلی برائے آزادی قبلہ اول بیت المقدس و حمایت مظلومین جھاں باالاخص مظلومین غزہ و فلسطین ، عراق ، شام، یمن ، پاکستان ، اور سعودی عرب ایک عظیم الشان ریلی بعد نمازِ جمعہ حیدری مسجد تا پریس کلب سکھر برآمد ہو ئی۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز، پوسٹرز، اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جن پر امریکا و اسرائیل اور بے ضمیر و بے حس مسلم عرب حکمرانوں کے خلاف نفرت و خصارت آمیز نعرہ جات و شعار تحریر تھے ۔

 

اس کے علاوہ شرکاء امریکا و اسرائیل کے غزہ میں تازہ ترین مظالم و بربریت کے خلاف نعرہ جات کے ذریعے اپنے عیض و عضب کا اظہار کررہے تھے ۔ اور بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ کررہے تھے ۔ شرکاء نے اس بات پر بھی اپنے غم وغصے کا اظہار کیا کہ پاکستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے ریاستی و غیر ریاستی اداروں ، طالبان، لشکرجھنگوی ، سپاہ یزید، حکومت سندھ ، حکومت پنجاب کی سرپرستی میں شیعہ نسل کشی کی جارہی ہے ۔

 

پریس کلب سکھر پر شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر موسیٰ کاظم ، اصغریہ آرگنائزیشن ، کے مرکزی جنرل سیکریٹری اشرف حسین اسدی اور علمائے کرام میں حجتہ الاسلام مولانا سید محمد عالم شاہ موسوی محرک آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی سکھر، حجتہ الاسلام مولانا علی بخش سجادی، امام جمعہ و جماعت حیدری مسجد پراناسکھر و یگر علمائے کرام نے اپنے خطاب میں باور کرایا کہ امریکا، اسرائیل، سعودی عرب ، قطر ، بحرین ، یمن ، پاکستان ، مصرو دیگر اسلامی ممالک کے مظلوم عوام کے خلاف موت کا بازار گرم کر رکھا ہے ، لوگوں کی جان ومال ، ننگ و ناموس اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پائمال کیا جارہا ہے ۔

 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے سیکریٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے کہا کہ ان تمام مظالم کے دلسوز حقائق کو عالمی میڈیا سے دور رکھا جاتا ہے ان مظلوموں کی آواز کو دبایا جاتا ہے ، عالمی انسانیت کو خبرہی نہیں کہ سعودی عرب میں مظلو م عوام پر وہاں کی حکومت کیا کیا مظالم ڈھارہی ہے ، شام و عراق میں کس طرح مقامی حکومتوں کو درھم برہم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور مظلوم عوام کو ISIS اور ISILجیسے دہشتگردوں قاتلوں کے رحم وکرم پر چھوڑا جارہا ہے ، کراچی پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم ہے قاتل دن دھاڑے مظلوم عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ۔

 

لیکن افسوس ان تمام مظالم پر عالمی ضمیر، اقوام متحدہ ,OIC,عرب لیگ ،سب خاموش تماشائی کا مظاہر ہ کررہے ہیں ، ان تمام تر مظالم کی ڈوریا ں امریکا و اسرائیل سے ہلتی ہیں اور مسلم وعرب حکمران ان کے آلۂ کار کی حثیت سے کام کررہے ہیں ۔ مقررین نے تمام مظلوم قوموں کے آپس میں اتحاد و وحدت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ وہ دن ظالم کاآخر دن ہوگا جب دنیا کے تمام مظلوم ایک ہوجائیں گے۔مقررین نے آخر میں قبلہ اول کی آزادی، مظلوموں کی ظالمین و ظلم کے خلاف کامیابی اور استعمارو استکبار کی نست ونابودی نیز امام مہدی علیہ السلام جلدازجلد ظہور کے ساتھ القدس ریلی کا اختتام کا اعلان کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree