ایم ڈبلیو ایم ،کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن اور دیگرشیعہ سنی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس،جیوبند کر نے کا مطالبہ

17 May 2014

وحدت نیوز(کراچی) مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام و عمائدین کے اعلیٰ سطحی وفد نے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے چیئرمین اور مرکزی صدر سے ملاقات کی ہے ، ملاقات میں مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام اور عمائدین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی، سید علی حسین نقوی، عالم کربلائی،آصف صفوی ، مولانا نشان حیدر،جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر مولانا محمد حسین مسعودی ، سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر سلمان مجتبیٰ نقوی ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال قادری، ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری،آئی ایس او کے رہنما قاسم نقوی، امامیہ آرگنائزیشن کے رہنما رضا جعفری، مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر مولا عبد الغفار سومرو سمیت افتخار مہدی، اور دیگر شریک تھے جبکہ کیبل آپریٹر ز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کی جانب سے چیئرمین غفران مجتبیٰ، مرکزی صدر کیپٹن (ر) جبار احمد خان سمیت ملک عارف اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

اجلاس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین نے مشترکہ طور پر کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر اور چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ جیو اور جنگ گروپ کی جانب سے کی جانے والی توہین اہلبیت علیہم السلام پر جیو کو فی الفو ملک بھر میں بند کر دیا جائے، ان کاکہنا تھا کہ جیو ٹی وی کی جانب سے آل رسول اکرم (ص) کی شان میں کی جانے والی گستاخی نا قابل معافی ہے اور پوری قوم سمیت دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے تاہم قوم جیو ٹی وی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

 

مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عمائدین کاکہنا تھا کہ پیمرا کو چاہئیے کہ جیو ٹی وی کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ وزارات نشریات و اطلاعات سمیت وزارت مذہبی امور نیاس معاملے پر کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا جو حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیمرا کے ذریعے فی الفور توہین اہلبیت علیہم السلام کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے جیو ٹی وی کی نشریات کو فی الفور بند کر دیا جائے۔تنظیموں کے وفد کاکہنا تھا کہ ایک ایسا ضابطہ اخلاق متعارف کروایا جانا چاہئیے کہ کس بھی ٹی وی چینل کو ایسی غلطیوں پر سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئیے انہوں نے واضح کیاکہ ہم کسی سے زاتی دشمنی نہیں رکھتے تاہم کوئی بھی شعائر اللہ کی توہین کرے گا تو ہم خاموش نہی رہین گے اور جرم کے مرتکب ٹی وی چینلز کو سزا دی جانی چاہئیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیو ٹی وی کو عبرت ناک سزا دی جائے تا کہ دوسروں کو بھی نصیحت حاصل ہو سکے۔

 

مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کیپٹن (ر) جبار احمد خان نے کہا کہ کیبل آپریٹر پوری قوم کی طرح اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر پیمرا نے جیو ٹی وی کی توہین اہل بیت علیہم السلا والے مسئلے پر سنجیدہ کاروائی انجام نہ دی تو کیبل آپریٹر ملک بھر میں جیو ٹی وی کا بلیک آؤٹ کرنے کا حق رکھتے ہیں، انہوں نے علمائے کرام اور عمائدین کو وفد کو یقین دہانی دلواتے ہوئے کہا کہ کیبل آپریٹر پوری قوم کے ساتھ ہیں اور کسی قسم کی نا انصافی کو برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے پیمرا کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیمرا نے فی الفور کاروائی انجام نہ دی تو کیبل آپریٹر جیو ٹی وی کی نشریات کو فی الفور ملک بھر میں بند کر دیں گے۔

 

پریس کانفرنس میں جیو ٹی وی کے رپوٹر کے جواب میں علامہ مختار امامی کہنا تھا کے اگر غلطی انفرادی ہوتی تو معاف کردی جاتی لیکن اس معاملے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جو دل آذاری ہوئی ہے وہ ناقابل معافی ہے اور ہم ہر اُس پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کی مذمت کرتے ہیں جن سے یہ کام ہوا ۔

 

ایک سوال کے جواب میں مجلس و حدت مسلمین کے رہنماء علی حسین نقوی نے کہا کے بات غلطی کی نہیں ہے امت مسلمہ کی نظر میں یہ غلطی نہیں گناہ کبیرہ ہے کیوں کے اس پروگرام میں آل رسول ﷺ اور اصحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی گئی ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے جنگ اور جیو ٹی وی اس قسم کی حرکات متاواتر کر تے رہے ہیں ، بلخوص محرم الحرام کے ایام میں مذہبی اشو زپر فرقہ واریت پھلائی جاتی رہی ہی اور روزنامہ جنگ میں اشتہارات میں علیہ السلام لگانے کی پابندی بھی لگی ہوئی ہے جس سے ملت اسلامیہ کے جذبات مجروع ہوتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree