گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف15اپریل کو لاہورپریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا، اسدعباس

14 April 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام سے اظہار یکجہتی اور عوامی حقوق اور گندم سبسڈی کے خاتمے کیلئے گلگت بلتستان میں جاری عوامی احتجاج کی حمایت میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہدایت پر آج  4بجے سہ پہر پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندہ گان،سول سوسائٹی،اور انسانی حقوق کے تنظیموں کو مدعو کیا گیا ہے  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق کے لئے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور ہم ان مظلوموں کی آواز کو ان پہاڑوں میں دفن نہیں ہونے دینگے ضرورت پڑنے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت دنیا بھر میں گلگت بلتستان کے عوام کے حق میں مظاہرے  منعقد کرائے گی ان کا کہنا تھا کہ ہر دور کے حکمرانوں نے اپنے مفادات کے لئے اس علاقے کے مظلوم عوام کو استعمال کیا آج گلگت بلتستان کے کرپٹ حکمرانوں نے ان مظلومین کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا ہے اب ان لٹیروں کو مزید مہلت نہیں دینگے کہ وہ گلگت بلتستان کے غیرت مند اور محب وطن عوام کے حقوق پر مزید شب خون مارے ان ظالموں کا احتساب ہوگا لٹیروں کا دنیا بھر میں پیچھا کیا جائے گا  سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کے نااہل نام نہاد حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور گلگت بلتستان کے عوام کو ہراساں کرنے سے باز رہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree