وحدت نیوز(لاہور) داعش دہشتگرد اور اسرائیل دراصل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اسرائیل اور داعش مل کر مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں مسلم ا مہ کو فلسطین،شام اور عراق میں جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا ذمہ دار عرب ملکوں کے اسرائیل و امریکہ نواز بادشاہ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اسرائیلی بربریت کا جواب دینے کے لئے مسلم امہ کو یک زبان ہو نا چاہیے تھا لیکن عرب ملکوں نے مسلمانوں کی یکجہتی کو پس پشت ڈال کر اپنے آقا اسرائیل و امریکہ کا ساتھ دیا انہی عرب حکمرانوں کے مسلط کردہ صہیونی ایجنٹ داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام اور انبیاء و اصحاب کرام کے مزارات کو بموں کے ذریعے منہدم کر نے کا سلسلہ جاری ہے علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ مزاحمتی تحریکوں سے عرب حکمران خوفزدہ ہیں ان بے تاج باد شاہوں کا سورج غروب ہونے کو ہے اور انشااللہ مشرق وسطیٰ میں مقاومت کو ہی کامیابی ملے گی ،غزہ،عراق اور شام کے شہداء کی قربانیاں ان یہود ونصریٰ کے غلام حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا علامہ اسدی نے کراچی ساحل سمندر پر پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔