ماہ مبارک رمضان میں فلسطینی و عراقی عوام کا قتل عام قہر خداوندی کو دعوت ہے، علامہ اصغر عسکری

11 July 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے کے زیراہتمام غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ اور عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کی طرف سے مقدس مقامات کی بیحرمتی اور معصوم انسانوں کے قتل کے خلاف امام بارہ جی سکس ٹو کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کی۔ مظاہرین سے خطاب میں علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ماہ صیام میں غاصب اسرائیلی ریاست کی طرف معصوم فلسطینوں کا قتل عام کیا جارہا ہے لیکن امت مسلمہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ او آئی سی چپ ہے تو عرب لیگ فقط نام کی لیگ رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف شام و عراق میں دہشتگردوں کو سپورٹ کرکے وہاں کی حکومتوں کو کمزور اور عوام پر بربریت کرائی جارہی ہے تو دوسری جانب اسرائیل کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ داعش جیسے گروہوں کا جہاد فقط امت مسلمہ کے خلاف ہوتا ہے، یہ حقیقت اب سب کے سامنے آچکی ہے کہ شام، عراق اور دیگر اسلامی ممالکوں میں دہشتگردوں کو اصل سپورٹ اسرائیلی مفادات کے تحفظ کیلئے فراہم کی گئی ہے۔ جس کا مقصد اسرائیل مخالف ملکوں کو کمزاور کرنا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل مظالم رکوانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ اس موقع پر اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree