قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مجلس وحدت مسلمین کو مضبوط کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے، ایم ڈبلیوایم ٹوبہ ٹیک سنگھ

10 June 2014

وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے مظلومین کی آواز بن کر ابھری ہے اور دہشت گردی، لاقانونیت اور فرقہ واریت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جس جرأتمندانہ انداز میں صدائے حق بلند کی ہے وہ قابل تقلید ہے، ان خیالات کا اظہار ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ممتاز حسین گوندل نے مجلس وحدت مسلمین ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نومنتخب ضلعی عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کے وقار اور قومی مفادات کے تحفظ کے لئے مجلس وحدت مسلمین کو مضبوط کرنا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اور امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمر ہے، جس کا عملی مظاہرہ مجلس وحدت مسلمین کر رہی ہے، سنی اتحاد کونسل کا کوئی اجتماع ہو یا پاکستان عوامی تحریک کا مجلس وحدت مسلمین کی قیادت ان کی شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی اور یہ حقیقی معنوں میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کے افکار اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ان کی کاوشوں کی پیروی ہے ۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر نے کہا کہ وسیع تر ملکی مفاد اور امت مسلمہ کے وقار کے لئے ہمیں مسالک سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا، استعماری قوتوں کی سازش ہے کہ امت مسلمہ بین المسالک مسائل میں الجھ رہی ہے اور مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ کشیدگی برقرار رہے لیکن وطن عزیز میں مجلس وحدت مسلمین استعماری قوتوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے گی، اور سنی شیعہ اتحاد کی ایسی فضاء قائم کی جائے گی کہ مسلم دشمن قوتوں کو منہ کی کھانا پڑے گی، وہ تمام افراد جو کہ چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات کو ہوا دے کر وطن عزیز میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں وہ اسلام کی صفوں میں چھپے ہوئے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ ہیں جو استعمار کے اسلام دشمن ایجنڈا کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں، اور ہم ان کو سنی شیعہ اتحاد سے بے نقاب کرکے شکست دیں گے، اس موقع سید محسن نقوی، ناصر حسین، سید فرحت مہدی، سید ظفر شیرازی، قمر مہدی، وسیم عباس خاں گادھی ایڈووکیٹ اور سرفراز مرتضائی نے بھی خطاب کیا، جبکہ بعد ازاں ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وسیم عباس خاں گادھی ایڈووکیٹ نے نومنتخب ضلعی عہدیداران سے حلف وفاداری لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree