علامہ امتیاز کاظمی مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل منتخب

29 May 2013

imteyaz kazmiوحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علامہ امتیاز کاظمی کو اگلے 3 سال کیلئے ضلع لاہور کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں لاہور کے تمام یونٹوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال کامرانی نے اپنا اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے انتہائی نامساعد حالات کا مقابلہ کرکے انتہائی مختصر وقت میں ایک لمبا سفر طے کیا ہے، ہمارا امتحان ملت کا اندرونی محاذ اور بیرونی محاذ دونوں ہیں، ہمیں ابھی بہت سا سفر کرنا ہے، ہماری کامیابی وحدت میں ہے۔ انہوں نے اپنی کابینہ کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

انتخابی عمل کے مطابق یونٹس سے تجاویز لی گئیں اور ضلعی کابینہ نے بھی نام پیش کئے۔ صوبائی الیکشن کمیشن نے ان میں سے 3 ناموں پر الیکشن کرایا اور اکثریتی امیدوار کو کامیاب قرار دیا۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے خطاب میں لاہور کابینہ کے اراکین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ لاہور کے سر پر یکم جولائی کی کامیابی کا سہرا اسی کابینہ کی کاوشوں سے سجا۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے دستور کے مطابق مرکز، صوبہ اور اضلاع میں الیکشن کرائے جا رہے ہیں، تاکہ تنظیمی عمل کو شفاف بنایا جاسکے۔ اسی طرح یونٹس میں بھی انتخابات کے ذریعے نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔ علامہ امتیاز کاظمی نے اپنے مختصر خطاب میں اس بات کی امید ظاہر کی کہ وہ تمام افراد کے ساتھ تنظیمی عمل کو مزید فعال بنائیں گے، امامِ زمانہ سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق عطا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree