علامہ اقتدارحسین نقوی کی لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت

12 October 2013

وحدت نیوز(ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان  ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا ہے، جب چاہتے ہیں جہاں چاہتے ہیں انسانیت کا قتل عام کردیتے ہیں۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ شریف برادران کل تک کہتے تھے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے لیکن اب پنجاب کے دل لاہور سے کئی دہشت گردوں کی گرفتاری اور گذشتہ روز پرانی انارکلی میں ہونے والے دھماکے ان کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہیں۔ علامہ اقتدارحسین نقوی نے بم دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے دور تک کوئی رشتہ نہیں ہے۔ قرآن مجید کے مطابق جس نے ایک بےگناہ انسان کو قتل کیا گویا اُس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔ یہ کیسے نام نہاد مسلمان لیڈر ہیں جو انسانیت کے دشمنوں سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ان وحشیوں کو سرعام عبرتناک سزا دینی چاہیئے تاکہ انسانیت کے قتل عام کی کھیلی جانے والی ہولی رک سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree