علامہ اقتدار نقوی کی ملتان میں ایس یو سی کے رہنمامجاہد عباس گردیزی کی عیادت، صحتیابی کے لیے دعا

16 August 2013

وحدت نیوز  (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ روز شیعہ علماء کونسل ملتان کے رہنما علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کی عیادت کی اور اُن کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کرائی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی، سخاوت علی ودیگر ان کے ساتھ تھے۔

علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور اُن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے دعائے صحت کی اپیل کی۔ جبکہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور محمد عباس صدیقی نے اس موقع پر سید مجاہد عباس گردیزی کو دُعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال آپ کو صحت کاملہ وعاجلہ نصیب فرمائے اور بہت جلد دوبارہ خدمت دین میں مصروف ہونے کا موقع عطا کرے۔

 دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے معروف نوحہ خوان اور دربار حضرت لعل شاہ کے مخدوم سید عباس رضا مشہد ی کو ٹیلیفون کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ خداوند متعال آپ کو صحت عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree