سانحہ پشاور، دیامر اور جسٹس مقبول پر حملہ سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے، علامہ اقتدار نقوی

28 June 2013

وحدت نیوز (ملتان) قائد وحدت وناصر ملت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر سانحہ پشاور کے ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں آج یوم احتجاج منایا گیا۔ اسی سلسلے میں ملتان میں نماز جمعہ کے جامع مسجد احسین نیوملتان سے گلشن مارکیٹ تک مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ ریلی میں نوجوانوں کی کثیر تعداد موجودتھی۔ ریلی کے شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے اس موقع پر خیبرپختونخواہ اور وفاقی حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور سانحہ پشاور کے ذمہ داران کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔


ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ سانحہ پشاور، دیامر اور کراچی میں جسٹس مقبول پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج پورے ملک میں علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظاہرے ہورہے ہیں اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے اس واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار نہ کیا تو پھر یہ قوم ایک بار پھر سڑکوں پہ آجائے گی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج طالبان سے مذاکرات کی باتیں ہورہی ہیں یہ وہی طالبان ہیں کہ جنہوں نے ملالہ یوسفزئی پر حملہ کیا، سکولوں پر حملے کر کے تباہ کردیے، قائداعظم بانی پاکستان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا، مہمان سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا۔ چند روز قبل سیاحوں پر حملہ کیا۔ مساجد پر حملہ کیا، مندروں پر حملے کیے، عیسائیوں کے چرچوں پر حملے کیے، مقدس اولیاء کے مزارات پر حملے کیے، سخی سرور پر حملہ ہوا، لاہور میں داتا دربار پر حملہ کیا۔ عبداللہ شاہ غازی پہ حملہ کیا۔ مساجد کو نشانہ بنایا ، امام بارگاہوں پر حملے کیے حتی کی یونیورسٹیوں پر بھی حملے کیے ۔


اُنہوں نے کہا کہ آج ان طالبان کی وجہ سے پاکستان کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہورہی ہے۔ اگر پاکستانی حکمرانوں کو ملکی سلامتی عزیز ہے تو ان ناسور طالبان کے خلاف فوجی اپریشن کرنا ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ طالبان امریکہ کی پیداوار ہیں اور ملک میں دہشت گردی پھیلا کر امریکہ کو پاکستان میں لانا چاہتے ہیں۔ اگر ان کا قلع قمع نہ کیا گیا تو مادروطن کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ریلی سے مولانا عمران ظفر، علامہ قاضی نادرحسین علوی، قمر عباس زیدی اور ثقلین نقوی نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree