تحفظ پاکستان آرڈیننس کالا قانون ہے جسے ایم ڈبلیوایم یکسر مسترد کرتی ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

07 July 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں کابینہ کے تمام اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے عین جہاد قرار دیا گیا اور آپریشن کی تاخیر سے ہونے والی شہادتوں، جس میں افواج پاکستان اور سویلین افراد شامل ہے، کا ذمہ دار موجودہ حکمرانوں کو قرار دیا۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاوُن کی بھرپور مذمت کی  گئی اور اسے بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے ماتھے پر نہ مٹنے والا بدنما داغ ہے، اس سانحے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور منہاج القرآن کے درخواست میں نامزد ملزمان کے خلاف فوری ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ درجن سے زائد شہداء کے ورثا کو اب تک انصاف نہ ملنا عدل و انصاف کے ایوانوں پر سوالیہ نشان ہے۔

 

اجلاس میں کراچی میں آئے روز کی ٹارگٹ کلنگ اور ہزاروں شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کو سندھ حکومت کی قاتلوں سے ساز باز کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ اجلاس میں بھکر میں پنجاب حکومت کی جانب سےانتہا پسندوں کی ایماء پر ملت جعفریہ کے بے گناہ 130 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا گیا۔ اجلاس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ تحفظ پاکستان بل کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ اجلاس میں اے جی آفس میں ہونے والے کروڑوں کی بدعنوانیوں پر کرپشن مافیا کو حکومت پنجاب کی جانب سے تحفظ دینے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم القدس کو پاکستان بھر میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ساتھ مل کر بھرپور شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree