بھکر : پولیس گردی جاری ، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل سفیر شہانی کی رہائش گاہ پر چھاپہ

25 August 2013


وحدت نیوز (بھکر) کوٹلہ جام، دریا خان اور پنجگرائیں میں اہل تشیع پر تکفیریوں کی جانب سے کیے جانیوالے حملےکے بعد گذشتہ رات مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی  ایڈووکیٹ  اور دیگر مومنین کے گھروں پر پولیس اوررینجرز نےچھاپے مارے ہیں ،سفیر شہانی کی عدم موجودگی کے باعث سکیورٹی اہلکاروں نے   نہ صرف چادر اور چار دیواری کے تقدس کوپامال کیا بلکے گھر میں موجود خواتین سے دست درازی بھی کی ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ) کی جانب سے اہل تشیع کے 79 افراد پر نامزد جبکہ 150 سے زائد نامعلوم افراد پر مقدمات درج کرائے گئے ہیں، جب کہ نامزد افراد میں  ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل سفیر عباس شہانی ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں ۔

  مجلس وحدت مسلمین بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ اور ڈی پی او بھکر اس اندوہناک سانحے میں براہ راست ملوث ہیں۔ سفیر عباس شہانی نے مزید کہا کہ گذشتہ روز بھکر، کوٹلہ جام، دریا خان اور پنجگرائیں میں اہل تشیع پر تکفیریوں کی جانب سے کیے جانیوالے حملے کے خلاف شہدائے کوٹلہ جام اور دریا خان کے ورثاء کی مدعیت (غلام قنبر اور سید سبطین شاہ شیرازی) میں ضلع بھکر کے تھانوں (تھانہ صدر بھکر، تھانہ سٹی دریا خان) میں تین مقدمات درج کرا دیے گئے ہیں۔  کالعدم جماعت (سپاہ صحابہ)  سے تعلق رکھنے والے  36 نامزد اور 20 نامعلوم افرادکے خلاف ان مقدمات میں قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔  جبکہ دوسری جانب۔ ان مقدمات کے اندراج کے بعد دونوں جانب سے پولیس نے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور بعض علاقوں سے گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں، تاہم ابھی تک انتظامیہ نے ان تمام گرفتاریوں کو مخفی رکھا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree