مہنگائی کی اس صورتحال کو دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مینڈیٹ چور پارٹیاں غربت کا خاتمہ چاہتی ہوں یا نہ چاہتی ہوں غریبوں کا خاتمہ ضرور چاہتی ہیں،علامہ علی اکبر کاظمی

01 March 2024

وحدت نیوز(لاہور)پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے انتخابات کے بعد 20 دن گزرنے کے باوجود حکومت سازی ممکن نہیں ہو سکی اور ایک دن کی نگران حکومت عوام پر مہنگائی کے بمب پھوڑنے میں مصروف ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ مہنگائی کی اس صورتحال کو دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مینڈیٹ چور پارٹیاں غربت کا خاتمہ چاہتی ہوں یا نہ چاہتی ہوں غریبوں کا خاتمہ ضرور چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree