ایم ڈبلیوایم کے مرحوم رہنماؤں سید کاظم رضا نقوی و سید مجاہد عباس نقوی کے ایصال ثواب کیلئےمجلس ترحیم کا انعقاد

01 March 2024

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام برائے بلندی درجات مرحوم سید کاظم رضا نقوی ٹاؤن صدر مجلس وحدت مسلمین سمن آباد ٹاؤن و مرحوم سید مجاہد عباس نقوی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

 مجلس عزاء سے ذاکراہلبیت جناب حماد رضا ، ثناخوان معروف وضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ودیگر نے خطاب کیا ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید امتیاز علی کاظمی سابق صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ۔ وصوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان ، جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ،صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری ، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی ، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب برادر نقی مھدی ،ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ،ضلعی سیکرٹری سیاسیات جناب حیدر حیدری ، عزاداری ونگ ضلع لاہور صدر جناب سید فخر حسنین رضوی ، جناب علامہ سید شمس الحسن نقوی کے علاؤہ کئی دیگر اہم تنظیمی ،مذہبی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مجلس وحدت کے کارکنان کی صفات اور خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ جسے شرکاء مجلس نے بہت سراہا ۔مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حدیث کساء سے ہوا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا ۔ مجلس ترحیم کے اختتام پر شرکاء کے لئے لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree