کوئٹہ سے ایم ڈبلیو ایم کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی سید آغا محمد رضا لاہور پہنچ گئے

30 May 2013

agha raza lahoreوحدت نیوز (لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بلوچستان کوئٹہ سے نومنتخب ایم پی اے سید آغا محمد رضانجی دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ لاہور ائیر پورٹ پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور رکن مرکزی سیاسی کونسل سید اسد عباس نقوی نے استقبال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب کا دورہ کیا۔ صوبائی سیکرٹریٹ کے کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا اور گل پاشی کرکے خوش آمدید کہا۔ کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو میں کرتے ہوئے نومنتخب ایم پی اے سید آغا محمد رضا نے کہا کہ کوئٹہ میں ہماری کامیابی آپ جیسے مخلص کارکنوں اور ہماری خواتین کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، بدترین دھاندلی کرکے بھی ہمیں ہرایا نہیں جا سکا، کوئٹہ کے عوام کی مجلس وحدت مسلمین سے والہانہ محبت ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی دفعہ کسی مذہبی ، سیاسی جماعت نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا انشاء اللہ ہم اپنی وہ عوام جنہوں نے ہم پر اعتماد کر کے ووٹ دیا ہے اور جنہوں نے ہماری مخالفت کی ہے دونوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت کا اصل سرچشمہ صرف اور صرف خدا وند متعال کی ذات کے بعد کوئٹہ کے غیور عوام ہیں جس میں ہمارے اہلِ سنت پشتون بلوچ بھائی شامل ہیں جنہوں نے اعتماد کرتے ہوئے ہمارے کندھوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد کردی ہے اور میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ خدا ہمیں عوامی خدمت اور اُن کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کی توفیق دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree