پنجاب میں متعصب وزیر کی موجودگی میں اہل تشیع کو انصاف نہیں مل سکتا، علامہ اسدی

03 September 2013

وحدت نیوز (لاہور )  مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بھکر میں انتظامیہ کی جانبداری اور بزرگوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے بے گناہ عوام کو ہراساں کر رہی ہے، پنجاب حکومت میں متعصب صوبائی وزیر کے ہوتے ہوئے بھکر سمیت پنجاب میں ملت جعفریہ کو انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ نرمی اور محب وطن شہریوں کی بلاجواز گرفتاریاں پنجاب حکومت کے متعصبانہ رویے کی عکاسی ہیں۔

علامہ اسدی نے کہا کہ ہزاروں شہداء ملت جعفریہ کے قاتلوں کو صوبائی حکومت ہر قسم کے سہولیات فراہم کر رہی ہے، کالعدم دہشت گرد جماعت کو لاہور میں اجتماع کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ وہ پورے پنجاب سے دہشت گردوں کو صوبائی دارالحکومت میں جمع کریں اور یہاں فرقہ واریت پر مبنی تقریریں، توہین اہل بیت کریں اور تکفیری نعرے لگائیں، تاکہ لاہور کے امن کو بھی خراب کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن کے قیام کیلئے سنجیدہ نہیں، ورنہ شدت پسندوں کو ایسی کھلی چھٹی کبھی نہ دی جاتی، جس سے شہر کا امن خراب ہونے کا خدشہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree