شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف 3 جنوری کو ملک گیر احتجاج کریں گے،علامہ اسدی

30 December 2013

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے راولپنڈی ڈھوک سیداں امام بارگاہ پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے، کراچی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بے گناہ شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق، چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان کے حکمران ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے ذمہ دار ہیں، دہشت گردوں کی پشت پناہی میں پاکستان کی موجودہ گورنمنٹ کی صفوں میں چھپی کالی بھیڑیں ملوث ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ منظم سازش کے تحت پاکستان بھر میں تکفیری کالعدم گروہ کو متحرک کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں یہ دہشت گرد گروہ کھلے عام شیعہ افراد کا قتل عام کر رہے ہیں اور حکمرانوں کی ان تکفیری دہشت گردوں کیخلاف خاموشی اس بات کی دلیل ہیں کہ اُن کو مقتدر قوتوں کی آشیرباد حاصل ہے۔

 

علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ کے اندر درجن سے زائد شیعہ افراد کا قتل عام اور ان واقعات پر حکمرانوں اور میڈیا کی خاموشی معنی خیز ہے، پاکستان میں بانیان پاکستان کی اولادوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے، کراچی میں لسانی دہشت گردوں اور تکفیریوں کے گٹھ جوڑ کا مقصد ملت جعفریہ کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے کی سازش ہے، اب انشااللہ شیعہ ووٹوں پر ان دہشت گردوں اور لٹیروں کی اجارا داری ختم کر کے دم لیں گے، ہم اب اپنے حقوق کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے بلکہ اپنا حق ان ظالموں سے چھین لیں گے، بروز جمعہ 3 جنوری کو ملک بھر میں مظاہرہ ہو گا، لاہور میں لسانی دہشت گرد تنظیم کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کریں گے جن کے دہشت گردوں نے ہمارے بلدیاتی امیدواروں کو اپنی شکست کے خوف سے کراچی ڈالمیا کے قریب شہید کیا۔ انہوں نے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں لسانی و تکفیری دہشت گردوں کیخلاف مظاہرہ کریں، ان کے منافقانہ چہروں کو بے نقاب کریں۔ شام، عراق میں تکفیریوں کی ذلت آمیز شکست کے بعد ان کا ہدف اب پاکستان بنا ہوا ہے، پاکستانی نااہل اور بزدل حکمرانوں کی ان تکفیریوں کیخلاف خاموشی پاکستان کو علمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش کا حصہ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree