خیر العمل فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی

20 October 2013

وحدت نیوز(شیخوپورہ ) خیر العمل فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام صوبہ پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثر علاقوں جھنگ، راجن پور، شیخوپورہ اور لیہ میں عید قربان پر اجتماعی قربانی کی گئی ۔ اس اجتماعی قربانی کا مقصد سیلا ب سے متاثرہ لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کرناتھا۔اس مقصد کے لئے ان علاقوں میں قربانی کے لئے بڑے جانور خریدے گئے۔سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے ان جانوروں کو ذبح کرنے کے بعد ان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔خیر العمل فاونڈیشن پنجاب نے ان علاقوں میں اپنے ممبران کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔ جنہوں نے دوردراز علاقوں میں گوشت تقسیم کیا ۔تقریباً 1300 خاندانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree