علامہ شفقت شیرازی کی سربراہی میں ایران کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایم ڈبلیوایم کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز

07 April 2019

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور خارجہ نے ایران کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے.مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دفتر امور خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شعبہ امور خارجہ کے مسؤول حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور ان کے معاون سید ابن حسن اس وقت ایران کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ پر ہیں۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسؤولین امور خارجہ کے اس علاقے کے دورے کا مقصد متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات اور ضروریات کا اندازہ لگانا ہے تاکہ شعبہ امور خارجہ کی طرف سے چلائی جانے والی بین الاقوامی سطح پر مہم کو مزید موثر بنایا جا سکے. مسؤولین اس وقت صوبہ لُرستان کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے پُلدُختَر میں موجود ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ لُرستان میں مجموعی طور پر 800 قصبے اور دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جن میں تقریبا 20 سے 25 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان میں سے ایک تہائی گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں. بیان میں بتایا گیا ہے کہ پُلدُختَر میں 5000 ہزار گھر متاثر اور تقریبا 15 سے 20 ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ مسؤولین رات انہی متاثرہ علاقوں میں قیام پذیر ہیں اور ایک ایمرجنسی کے پیش نظر علی الصبح اشیائے ضروریات پر مشتمل فوری امدادی کھیپ لیکر چند ایک صعب العبور متاثر علاقوں میں جائیں گے. اس ایمرجنسی کے پیش نظر شعبہ امور خارجہ کے مسؤولین نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے نزدیکی شہر سے اشیائے ضروریات خرید کر امدادی بیگ تیار کر لئے ہیں جنہیں علی الصبح متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔یاد رہے ایران کے تقریبا نصف سے زیادہ صوبے گذشتہ چند دنوں سے سیلاب کی زد میں ہیں جن میں سے صوبہ لُرستان, صوبہ گُلستان اور صوبہ خُوزستان کے دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ییں جس کیوجہ سے لاکھوں ایکٹر اراضی پر کھڑی فصلیں اور ہزاروں گھر تباہ جبکہ سیکنڑوں اموات اور لاکھوں لوگ Displace ہوئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree