وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سر براہ علامہ راجہ ناصرعباس کے حکم پر ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کےیوم سوگ پر مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے شرکت کی ،لاہور،راولپنڈی،کراچی ،اسلام آباد،جہلم، فیصل آباد،جھنگ،چینوٹ،ملتان، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،گجرات،میانوالی،ننکانہ صاحب، لودھراں،وہاڑی ، سکھر، حیدرآبادسمیت گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے پر امن کارکنان پر فیصل آباد میں ن لیگ کی جانب سے تشدد اور بے گناہ کارکن کی قتل پر احتجاج کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین میڈیا سیل سے جاری بیان میں مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز میں تشدد اور انتہا پسندی کیخلاف ہے ہم نے ہمیشہ پر امن جدو جہد کی پاکستان تحریک انصاف کے موقف کی ہم بھر پور حمایت کرتے ہیں پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور گولیاں برسانہ کی ابتداء ن لیگ نے کی ہے جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی ایک سازش ہے مارشل لاء کے پیداوار جمہوریت کا نام بدنام کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا گلو کریسی کے ذریعے حکومت کرسی بچانے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ہم اس فرسودہ نظام کیخلاف میدان میں موجود ہیں اور ملک سے ان جاگیرداروں ،لیٹروں ،دہشتگردوں کے سرپرستوں کے خاتمے تک موجود رہیں گے ،لاہور میں مسجد شہداء کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا۔