قائد اعظم ریزیڈنسی ، یونیوورسٹی بس اور بولان میڈیکل میں دھماکے امریکی و سعودی حمایت یافتہ حکومت کے تحفے ہیں ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

15 June 2013

  raja pakistani1وحدت نیوز (اسلام آباد) حکومت اور سکیورٹی ایجنسیز ملک دشمن دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہو ئے ہیں ، ایسا محصوص ہوتا ہے کہ یہ کالعدم دہشت گرد گروہ عملی طور پر پاکستان پر حاکم ہیں ، اور حکمران اور فوج ان کے پشت پناہ ، کوئٹہ میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری رہائش گاہ ، بہادر خان یونیوورسٹی کی بس اور بولان میڈیکل اسپتال میں بم دھماکے امریکی و سعودی ایماء اور سرمایے سے بر سر اقتدار آنے والی حکومت کے عوام کو تحفے ہیں ، بیگناہ طالبات کے شہید اور زخمی ہونے پر د ل خون کے آنسو رو رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فصل کا جو بیج آمر ضیاء الحق کے ہاتھوں پاکستان میں بو یا گیا تھا آج وہ نہ صرف تناور درخت بن چکا ہے بلکے خود کش حملہ آوروں اورٹارگٹ کلرز کی صورت میں پھل بھی فراہم کر رہا ہے۔ افسوس کا مقا م ہے کہ ہماری بر سرِ اقتدار سیاسی جماعتیں اور سکیورٹی ادارے بھی ملک دشمن عناصرکے ہاتھوں پاکستان کی تباہی اور بربادی کے مناظر بڑی دلچسپی کے ساتھ ملاحظہ کر رہے ہیں ۔اس سرزمین پاک پر روز بہنے والا بیگناہ ماؤں ،بہنوں ، بیٹیوں ، بچوں ، جوانوں اور بزرگوں کا لہو کیا ہمارے سول اور ملٹری لیڈر شپ کے ضمیروں کو جھنجوڑنے کے لیئے کافی نہیں ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ آزاداعلیٰ عدلیہ سموسوں اورایک تھپڑ پر توسوموٹو نوٹس لینا جا نتی ہے لیکن دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی موثر او ر بھر پور فوجی کاروائی کے احکامات جاری نہیں کر تی ۔ استعماری قوتیں نہ فقط سیاسی جماعتوں کے زریعے بلکے عدلیہ ، حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں میں موجود وطن فروشوں کو ڈالروں میں تنخواہیں بانٹ بانٹ کر اس وطن کی جڑوں کو کھوکلا کرنے میں مصروف ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں قائد اعظم ریزیڈنسی ، یونیوورسٹی بس اور بولان میڈیکل پرمقامی امریکی واسرائیلی ایجنٹوں کے راکٹ اور بم حملے نہ صرف قابل مذمت بلکے حکومت اور قانون نافذ کر نے والوں کے منہ پرذلت آمیز تماچہ بھی ہیں ، بے گناہ یونیوورسٹی طالبات کا خون کس کی گرد پر ہے بہت جلد واضح ہو جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree