شام کے موجودہ حالات کے تناظر میں یوم القدس کو پہلے سے کہیں بہتر انداز میں منانے کی ضرورت ہے، علامہ امین شہیدی

19 July 2013

amin shaheediوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور روالپنڈی و اسلام آباد کی ماتمی انجمنوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے پروگرام کے چیف آرگنائزرعلامہ امین شہیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں دونوں اہم پرگراموں میں راولپنڈی اسلام آباد کی اہم شخصیات، اداروں، انجمنوں اور بالخصوص دیگر مسالک کی شخصیات کی شرکت یقینی بنانے کے لئے الگ الگ کوآرڈیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ شرکائے اجلاس کی مشاورت سے شہید قائد کی برسی کے پرگروام کیلئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی راہنما علامہ اصغر عسکری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، اس کمیٹی میں سید عباس شاہ، علامہ فخر عباس علوی، سید سعیدالحسن رضوی، علی عباس، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر مصور عباس اور غلام عباس کاظمی کو بطور ممبر شامل کیا گیا جبکہ القدس ریلی کے حوالے سے آئی ایس او کے ڈویزنل صدر مصور عباس کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں نوید رضا، مسرور نقوی، ظہیر عباس، منور نقوی، سعیدالحسن رضوی اور سید عباس شاہ شامل ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مصور عباس القدس ریلی کے حوالے سے تمام طلبہ و یوتھ تنظیموں سے رابطے کریں گے جبکہ دیگر مسالک کے علمائے کرام و اہم شخصیات کے ساتھ رابطے ایم ڈبلیو ایم کے عہدیدار و علمائے کرام کریں گے، اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ القدس کی آزادی کیلئے ملت اسلامیہ اور اقوام عالم کا شعور اجاگر کرنے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں القدس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی، اجلاس میں اتفاق رائے سے کانفرنس کے انعقاد کی ذمہ داری ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین کو سونپی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی تشکیل سے قبل بھی شہید حسینی کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہوتا تھا جس میں تمام ملی تنظیموں، انجمنوں اور اداروں کے افراد بھرپور انداز میں شریک ہوتے تھے، تاہم ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے اس پروگرام کو مزید بہتر انداز میں آرگنائز کرنے کی جدوجہد کی گئی جس کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی جماعت یا تنظیم سے کوئی مقابلہ نہیں، شہید کی برسی منانا ہماری دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے، اللہ تعالٰی نے ہمیں شہید حسینی کی شکل میں ایک نورانی شخصیت عطا کی تھی اور ان کی شہادت کے بعد ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، اس لئے ہمیں ان کے یوم شہادت کو قومی دن کے طور پر منانا ہوگا جس میں تمام تنظیمیں، انجمنیں اور ادارے شامل ہوں۔ یوم القدس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سرزمین پاکستان پر یوم القدس کے زندہ رکھنے کا سہرہ آئی ایس او کے سر ہے، انہوں نے کہا کہ القدس اسلام اور ملت تشیع کی میراث ہے، مظلومیت کا ساتھ دینا ایک فطری تقاضہ ہے، مظلوم خواہ فلسطین میں ہوں، عراق میں ہوں یا شام میں، ہم ان کے ساتھ ہیں، شام کے موجودہ حالات کے تناظر میں یوم القدس کو پہلے سے کہیں زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یوم القدس آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ابھی سے ملت تشیع کی تمام تنظیموں کے ساتھ ساتھ دیگر مسالک کے ساتھ روابط تیز کریں اور انہیں خلوص نیت کے ساتھ القدس ریلی میں شرکت کی دعوت دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree